کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز کیلئےپاکستان کا 25 رکنی دستہ اٹلی کے شہر ٹیورن پہنچ گیا۔ گیمز ہفتے سے شروع ہوں گے ۔ دستے میں 10 ایتھلیٹس ، 5 مرد اور5 خواتین شامل ہیں، 2 مرد اور 2 خواتین کوچز ان کی رہنمائی کریں گے،2 خواتین سمیت 3 آفیشلز، ایک مرد اور ایک خاتون ڈاکٹر دوایڈیشنل آفیشلز بھی دستہ کا حصہ ہیں۔ پاکستا نی کھلاڑی اسنو شوئنگ اور کراس کنٹری اسکیئنگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔