کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اہم بیٹر مشفق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اپنے ملک کی جانب سے سب سے زیادہ 274 ون ڈے میچ کھیلے ۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے لیے میں گزشتہ 19 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔مشفق الرحیم نے 274 ون ڈے میچز میں 9 سنچریوں اور 49 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 795 رنز بنائے ۔