کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کےپال رائفل اور انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کریں گے ۔ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر اور رانجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے ۔