کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نےآسٹریلیا کے دورے کے لئے 17 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز 18 سے 26 اپریل تک برسبین میں کھیلی جائے گی ۔ ٹیم میں رمشا شبیر، شمائلہ کرن ، سائرہ، بشریٰ ظہور ، عیشا فیصل ، نمرہ رفیق، کرن رفیق، نمرہ بتول، مریم خان، حوریہ ملک ، رابعہ نوید ،نشاء ، ایمان ارشد، مہرین علی، فرحت غفور، آرمین طارق اور نور فاطمہ بھی شامل ہیں۔