کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی چیمپنز ٹرافی سیمی فائنل کے بعدنیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کرکٹ ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ پر لاہور سے دبئی پہنچ گئیں۔جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم دبئی سے جوہانسبرگ روانہ ہوگئی۔نیوزی لینڈ اور بھارت کا سیمی فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔سیمی فائنل کے لئے لاہور آئے ہوئے آئی سی سی آفیشلز،غیر ملکی بورڈز کے حکام اور دیگر مہمان بھی وطن واپس روانہ ہوگئے۔