کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لیے اپنی کِٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعرات کو سی ای او عاطف رانا نے سی اواو ثمین رانا اور عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر محمود بھٹی کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مقابلے کیلئے فیشن اسکولوں سے تعلق رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ، حصہ لینے والوں سے درخواست ہے کہ 100 فیصد اصل ڈیزائن پیش کریں۔ مقابلے کے نگران محمود بھٹی ہوں گے، منتخب ڈیزائنر عوامی ووٹ کیلئے پیش کیے جائیں گے۔ جیتنے والے کو خصوصی انعام اور پی ایس ایل ڈگ آؤٹ میں بیٹھنے کا موقع ملے گا، ڈیزائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مارچ ہے۔