کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور میں جمعے سے چار روزہ تربیتی کیمپ لگایا جارہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 7 مارچ سے 10 مارچ تک ایل سی سی اے گرائونڈ میں جاری رہے گا۔ پاکستان ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہو گی۔