کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سرکاری ٹی وی نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ جیت لیا، اسےکامیابی پر 50 لاکھ جبکہ اسٹیٹ بینک کو 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی ۔راولپنڈی میں پنک بال سے نائٹ میں کھیلے گئے فائنل کا فیصلہ تیسرے روز ہوگیا۔ کامیابی کیلئے 153 رنز کا ہدف ملا تھا۔ شامل حسین 7 چوکوں کی مدد سے 58رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ وہ رنز کے لحاظ سے ایونٹ میں واپڈا کے ایاز تصور کے بعد دوسرے نمبر پر رہے ۔ وقارحسین صفر ، محمد محسن 19 ، تیمور خان 10 ، محمد طحہ 15 اور محمد شہزاد(ایک رن) آئوٹ ہوئے تو اسکور 7 وکٹوں پر 137 تھا۔ کپتان عماد بٹ نے 27 اور علی عثمان نے 8 رنز بناکر جیت یقینی بنائی ۔ عماد بٹ کی قیادت میں اس سے قبل سیالکوٹ نے قائداعظم ٹرافی جیتی تھی۔