• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 سال بعد کراچی قومی گیمز کا میزبان، انعقاد یکم مئی سے

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) 18سال بعد کراچی مئی میں قومی گیمز کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل 2007میں قومی گیمز کراچی میں ہوئے تھے، 35 ویں قومی گیمز یکم سے 9 مئی تک کراچی کے 21 وینیوز پر ہوں گے،اس بات کا ا علان جمعرات کو صوبائی وزیر کھیل سر دار محمد بخش مہر نے اولڈ سندھ اسمبلی بلڈنگ آفس میں پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی گیمز سے قبل تھر جیپ ریلی 10 سے 13 اپریل تک مٹھی میں کر ائی جائے گی، قومی گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریب عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگی، صدر مملکت اور وزیراعظم شرکت کریں گے، گیمز میں 34 کھیلوں میں 10 ہزار مرد و خواتین ایتھلیٹس، آفیشلز شرکت کرینگے۔ صوبوں کے 2760 اور محکمہ جاتی 5600 کھلاڑی،جبکہ 1200 ٹیکنیکل آفیشلز اور132 ٹریڈیشنل کھلاڑی شامل ہونگے ۔ سابق صوبائی وزیر نادر مگسی نے کہا کہ موٹر اسپورٹس کو بھی قومی گیمز کا حصہ بننا چاہئے۔

اسپورٹس سے مزید