کراچی( اسٹاف رپورٹر )پوش علاقوں سے لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار رانا کا شف گرفتار ،دو درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف،تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے جرائم میں ملوث ہونے کے واقعات تھمنے میں نہیں آ رہے ۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل( اے وی ایل سی ) کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار کانسٹیبل رانا کاشف کے قبضے سے ٹی وی اداکارہ سے چھینی گئی فورچونر، فیروزآباد کے علاقے سے چھینی ایک گاڑی ،سرکاری اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے،ملزم نے کراچی کے پوش علاقوں سے دو درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کے مطابق چوری اور چھینی گئی گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعہ بلوچستان میں فروخت کی جا تی ہیں، گرفتار ملزم رانا کا شف فارن سیکیورٹی سیل میں تعینات ہے،ملزم نے 26 جون 2024 کو دار السلام سوسائٹی کورنگی سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فورچونر نمبر BM-0480 چھینی تھی جس کی واضح سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہے، 7 اکتوبر 2024 کو بخاری کمرشیل فیز 6، ڈیفنس سے چھینی گئی فورچونر BK-0637 کوئٹہ پولیس نے پولیس مقابلے میں گینگ کے ایک ساتھی ایوب ولد لال زادہ کو گرفتار کر کے برآمد کر لی ہے۔