• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان نفٹ ورکز یونین سی بی اے کی مرکزی قیادت نے پاکستان ہائوس میں سابق ناظم کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کرکے انہیں وفاقی وزیر صحت بننے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر سینئر رہنما انیس احمد قائم خانی بھی موجود تھے۔ چیئرمین توصیف علی شاکر ، صدر فرحان احمد اور سیکریٹری جنرل سلمان محمود نے کہا کہ ماضی میں جس طرح دور نظامت میں سید مصطفی کمال نے کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے تھے بطور وفاقی وزیر صحت بھی وہ انقلابی اقدامات کرتے ہوئے عوام کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرینگے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید