• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود نیشنل ہائی وے لنک روڈ موڑ مردان پمپ کے قریب کار نمبر bcm-074 کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کم عمر ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔دونوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج دوسرا بچہ بھی جاں بحق ہو گیا،جاں بحق ہونے والے دونوں بچے آپس میں بھائی بتائے جاتے ہیں۔حادثے میں گاڑی اور موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق دونوں بچے چھوٹے تھے اور ابھی ان کی عمر ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی بھی نہیں ہوئی تھی۔دونوں بچے قریبی گوٹھ کے رہائشی تھے۔ہیڈ محرر جمیل کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ بچے موٹر سائیکل پر روڈ کی مخالف سمت سے آ رہے تھے ۔جاں بحق بچے آپس میں بھائی ہیں اور ان کی شناخت 6 سالہ عبداالرزاق اور 12 سالہ غلام ولد رضا محمد شامل ہیں۔پولیس نے کار ڈرائیور محمد ندیم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ سکھن تھانے کی حدود نجی کمپنی کے قریب ٹرالر کے نیچے آ کر اس کا کلینر جاں بحق ہو گیا۔ایس ایچ او عدیل شاہ کے مطابق کلینر ٹرالر کے نیچے سو رہا تھا کہ ڈرائیور جو کہ اس کاسگا بھائی ہے نے اسے دیکھا نہیں اور ٹرالر چلا دیا جس کے پیروں تلے دب کر وہ جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی شناخت 21 سالہ ہاشم علی ولد سخاوت کے نام سے ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید