کراچی (اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف سندھ مسلم لاء کالج کے طلبا نے پریس کلب تک ریلی نکالی، کراچی بار کے عہدیدار بھی شریک ہوئے،شرکانے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ بند کرنے کا مطالبہ کیا، وکلا کا کہنا تھا کہ دریا ئےسندھ مزید کینال کا متحمل نہیں زرخیز زمین بنجر بن جائے گی، سندھ میں پہلے ہی پانی کی کمی ہے۔