• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین روز قبل مقابلے میں زخمی ڈاکو دوران علاج ہلاک ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تیموریہ پولیس کے ہاتھوں تین روز قبل مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو دوران علاج ہلاک ہو گیا۔5 مارچ کو تیموریہ تھانے کی حدود نمک بینک کے بی آر بفرزون کے پاس شاہین فورس کے جوانوں کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا تھا۔مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز عرف شانو کے نام سے ہوئی تھی جبکہ دوسرا ساتھی ذیشان بلاضرب گرفتار ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم شاہنواز عرف شانو دوران علاج ہلاک ہو گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید