• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فشریز ہاربر سے کچرا اب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اٹھائے گا، میئر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ فشریز ہاربر کے علاقے سے کچرا اب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اٹھائے گا، دونوں اداروں کے درمیان یہ معاہدہ خوش آئند ہے اس سے فشریز کے علاقے میں مزید بہتری آئے گی، دونوں اداروں کے مابین ایک سال کا معاہدہ طے کیا گیا ہے جسے بڑھایا جاسکے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں کراچی فش ہاربر اتھارٹی اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے دستخط کے موقع پر کیا، میئر کراچی نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے اندر سے کچرا اٹھا کر کچرا کنڈی پہنچانا فش ہاربر اتھارٹی کی ذمہ داری ہوگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید