• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے صارفین کو فی یونٹ 2 روپے کمی کے فائدے سے محروم کرنا ظلم ہے، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے دسمبر 2024کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے صارفین کے لیے 4روپے 95پیسے فی یونٹ کمی کے بجائے 3روپے فی یونٹ کمی کرنے کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ نیپرا کے الیکٹرک کی سہولت کار بنی ہوئی ہے،کراچی کے صارفین کو فی یونٹ تقریباً2روپے کمی کے فائدے سے محروم کرنا کراچی کے عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے، وفاقی حکومت میں شامل جماعتوں کو عوام کے حقوق کی کوئی فکر نہیں،جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تقریباً2روپے فی یونٹ کمی اور سستی کرنے سے محروم کرنے کے فیصلے اور اقدام کو مسترد کرتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید