• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق نیوی سربراہ ایڈمرل (ر) افتخار سروہی کے انتقال پر محترمہ سعدیہ راشد کا پیغام

کراچی (جنگ نیوز) ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی صدر سعدیہ راشد نے پاکستان بحریہ کے سابق سربراہ اور ہمدرد شوریٰ فورم کے اسپیکر ایڈمرل(ر) افتخار احمد سروہی کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہارکیا۔ اپنے پیغام میں  اُنھوں نے کہاکہ افتخار احمد سروہی کی رحلت سے ملک ایک حب الوطن، فرض شناس عظیم عسکری رہنما سے محروم ہوگیا۔ مرحوم ہمدرد پاکستان کے بانی شہید حکیم محمد سعید کے قریبی رفقاء میں شمار ہوتے تھے اور شہید پاکستان کے ساتھ مرحوم کا گہرا قلبی تعلق قائم رہا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید