کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف بی ایریا بلاک 19 میں گھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان آتے ہیں اور گھر کی دہلیز پر بیٹھے شخص سے لوٹ مار کرتے ہیں ۔ ملزمان لوٹ مار کے بعد آسانی سے فرار ہوجاتے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔