کراچی (اسٹاف رپورٹر)دعا زہرا کیس میں دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قراردیدیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سماعت کی ۔نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ درخواست دعا زہرا کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تنسیخ نکاح کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔ دعا زہرا نے نوجوان ظہیر کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی۔دعا زہرا اور ظہیر آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر ملے تھے ۔دعا زہرا کو کمسن قرار دے کر شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا تھا ۔شیلٹر ہوم سے دعا زہرا اپنے گھر منتقل ہوئی تھی۔