• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منایا جائیگا، فلسطین فاؤنڈیشن

کراچی (پ ر) فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک ماہ فلسطین مہم کے تحت مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس و افطار وحدت کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مسالک کے علما کرام، سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں، جامعات کے اساتذہ،دانشور، اسکالرز، معروف صحافیوں ، وکلاء اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور مدارس اور دیگر اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی ، کانفرنس سے معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، علامہ باقر زیدی، علامہ قاضی احمد نورانی اور ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا،مقررین کاکہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہےملک بھر کے تمام طبقات رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منائیں گے ، انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے،مقررین کاکہنا تھا کہ امریکہ دنیا کے مسائل کی جڑ ہے۔پاکستان میں جاری دہشت گردی کی لہر ہو یا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش امریکی حکومت ہمیشہ سے پاکستان کو نقصان پہنچانے میں سر فہرست رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید