کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی ملیر کے زیر اہتمام شہید عبداللہ مرادبلوچ، شہید ناصر بلوچ اور دیگر شہداء ملیر کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تعزیتی ریفرنس میں شہید عبداللہ مراد بلوچ اور دیگر شہدا ء کی قربانیوں، جدوجہد اور خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان، عوام اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔