راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو اغواءکرکے اس سے غیرقانونی نکاح کرنے ،حبس بے جامیں رکھ کر زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ ٹیکسلاکو ثمینہ بی بی نے بتایاکہ میری شادی شہزاد حسن سے 2015 میں ہوئی تھی ۔12 اپریل 2024 کو جب والدین کے گھر ملنے کیلئے آئی اور خریداری کیلئے باہر سڑک پر آئی تو ویران جگہ پر 12 بجےدن ایک سفید رنگ کی کار میرے پاس آکر رکی جس میںنوازش ولد اصغر نے جو مسلح تھا اوراسکے ساتھ 3 لوگ نامعلوم بھی تھے زبردستی مجھے گاڑی میں بٹھا لیا ،آنکھوں پر پٹی باندھ کر مجھے لے گئے ، اسلحہ کی نوک پر زبردستی 17اپریل 2024 کو نکاح کروالیا اورمجھ سے زبردستی زیادتی کرتا رہا ۔ بعد میں مجھے اسلحہ کےزور پر بیان کروائے گئے ۔ اسے اس بات کا رنج تھا کہ اسے میرے والدین نےرشتہ نہیں دیا تھا ۔29جنوری 25 کو جب سائلہ نے خود کشی کی دھمکی دی تو نوازش نے ایک طلاق نامہ دے مجھے گھر سے نکال دیا۔