راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے علاج کے لئے راولپنڈی لایاگیاقیدی دم توڑگیا۔ذرائع کے مطابق سرائے عالمگیر کے قتل کیس میں سزائے موت کاقیدی لیاقت بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج تھا جو گزشتہ روز انتقال کرگیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال راولپنڈی میں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعداس کی میت ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔