• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لائن میں انسپکٹر کے گھر چوری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پولیس لائن میں انسپکٹر کے گھر کے تالے توڑ کرطلائی زیورات ،اسلحہ اور لیپ ٹاپ چوری کرلیاگیا۔تھانہ سول لائنزکو پولیس لائن میں رہائش پذیرپولیس انسپکٹر کی اہلیہ (س)نے بتایاکہ گزشتہ رات جب میں واپس آئی تو کمرے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور سارا سامان بکھرا پڑا تھا۔ پڑتال کرنے پر کمرے میں موجود میری گولڈ چین، 2 طلائی انگوٹھیاں مالیتی 3 لاکھ روپے، ایک لیپ ٹاپ، ایک پسٹل، ایک رپیٹر 12 بور گن غائب تھیں جو کوئی نامعلوم چور ہماری غیر موجودگی میں کمرے کا تالا توڑ کر چوری کر کے لے گیا ۔
اسلام آباد سے مزید