• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پر 153 کلومیٹر رفتار سے گاڑی چلانے والا ڈرائیور گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)موٹروے پر 153 کلومیٹر کی رفتار سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کوگرفتارکرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی ، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈرائیور نے پٹرولنگ افسران کے سٹاپ سائن کو بھی نظراندازکیا ۔ملزم کے خلاف زیر دفعات279/186 ت پ تھانہ لکھیان سرگودھا میں مقدمہ درج کرایاگیا۔ترجمان کاکہنا تھاکہ موٹروے ایم-2، ایم-3، ایم-4، ایم-5 سمیت تمام موٹرویز پر تیز رفتار ڈرائیورز کے خلاف مہم جاری ہے ، 3 لین والی موٹروے پر حد رفتار 120 کلومیٹر اور پبلک گاڑیوں کے لیے 110 کلومیٹر ہے ۔خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کےخلاف آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر خصوصی کارروائی کی جارہی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید