اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ایف جی ایچ ایف کے سیکٹر G-13/3میں بننے والے پارک میں سیوریج کے نالے کو اوپن چھوڑنے پر علاقے کے مکینوںنے ڈی جی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکٹر میں نئے تعمیر ہونے والے پارک میں سیوریج کے نالے کو انڈرگراؤنڈکیا جائے تاکہ خواتین ، بچے اور بزرگ پارک میں جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج نالہ اوپن ہونے کی وجہ سے پارک میں تعفن اور بدبو پھیلی رہتی ہے جبکہ ڈینگی کے موسم میں مچھر کی افزائش کا خطرہ بھی موجود رہے گا۔ مکینوںنے مطالبہ کیا کہ گلی نمبر 1 اور 2 ، گلی نمبر 172 کے مکینوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا گا۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ گلی نمبر 1، 2 کے درمیان رابطہ پُل تاحال تعمیر نہیں کیا گیا جو نقشہ پر موجود ہے جس کی وجہ سے مکینوںکو مسجد اور مارکیٹ آنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس فوری طوری پر تعمیر کیا جائے۔