• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کو آگاہ کریں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی جانچنے ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن جی 6 رمضان بازار پہنچ گئے،ڈی سی اسلام آباد نے گاہکوں سے اشیائے خوردونوش کےنرخوں، پھلوں اورسبزیوں کے معیار کے حوالے سے دریافت کیا،انہوںنے مختلف سٹالز پر لگی ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بازاروں میں تمام اشیاء کی بروقت سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نےشہریوں سے اپیل کی کہ وہ ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کریں ،اور اگر کوئی دکاندار ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرے تو ہمیں آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت چینی، گھی اور انڈوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ دیاجارہاہے ،رمضان بازاروں میں شہریوں کے لیے خصوصی سٹالز پر فروخت جاری ہے جہاں شہریوں کو چینی پر مارکیٹ سے 40 روپے فی کلو تک کا ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے،شہری فی کلو گھی بھی مارکیٹ سے 30 روپے کم پرخرید سکتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید