• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ترنول کے علاقہ میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے بعد2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا جبکہ ان کے 2ساتھی فرار ہوگئے۔گرفتار ملزموں کے ناممحمد عدیل اور ذیشان بتائے جاتے ہیں۔پولیس رات گئے لنک روڈ ترنول میں معمول کی چیکنگ کررہی تھی کہ اس دوران 2مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو ر کنے کا اشارہ کیا گیا لیکن پولیس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل سواروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے دوملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق بدنام زمانہ ڈاکو عدیل پنجاب میں سنگین جرائم کے 42 مقدمات میں ملوث نکلا،جب کہ ڈاکو ذیشان کے خلاف سنگین جرائم کے 27 مقدمات درج ہیں۔ دونوں خطرناک ملزمان دکانوں، گھروں کو لوٹنےاور سٹریٹ کرائم جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔
اسلام آباد سے مزید