• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سے تین لڑکیوں اور کم سن بچے سمیت پانچ افراد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں اور ایک کم سن بچے سمیت پانچ افراد کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ نصیر آباد کو کلثوم بی بی نے بتایاکہ افطاری کے بعد میں جھگیوں کے پاس محلے میں کھانا مانگنے گئی ۔ میری بیٹی (ر) بی بی عمر 17سال جس کے پاس اس کے بھائی کا6 سالہ بیٹا غلام عباس بھی موجود تھا بھی میرے ساتھ مانگنے کے لیے گئی ۔میں ایک گلی میں گئی جبکہ میری بیٹی دوسری گلی میں گئی مگر اور واپس نہ آئی ۔ کسی نامعلوم شخص نے میری بیٹی کو اغوا ء کر لیا۔تھانہ ریس کورس کو کامران سرور نے بتایا کہ 25فروری سے میری بیوی گھر سے لا پتہ ہے ۔تھانہ سول لائنزکو محمد ایاز چودھری نے بتایا کہ مریڑ حسن سے ایک بچہ محمد عبداللہ عمر 15 سال جس نے بلیک رنگ کا ٹریک سوٹ پہن رکھا تھا گم ہوگیا ہے۔تھانہ دھمیال کو نائیلہ ناز نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ن) عمر 23 سال اپنے چھوٹے بھائی بلال کے سا تھ گاڑ ی نکالنے کیلئے پا ر کنگ میں گئی تو شامیر عرف ہنی اسکی والدہ کشور ناز اور اسکی بہن علیز ہ ایک گاڑ ی میں آئے اور میر ے بیٹے بلال کے سامنے میر ی بیٹی کو زبردستی گاڑ ی میں بٹھا کر لے گئے ۔ وجہ عناد یہ لو گ اکثر اوقات ہمار ے گھر آیا کرتے تھے، شامیر کی والدہ کشور ناز نے مجھ سے میر ی بیٹی کا رشتہ مانگا مگر میں نے انکار کیا تواسی وجہ سے کہ شامیر وغیر ہ نے میر ی بیٹی کو اغواء کر لیا ۔
اسلام آباد سے مزید