راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں 8 کارروائیوں میں 5 ملزموں کوگرفتار کرکے ایک کروڑ 41 لاکھ سے زیادہ مالیت کی 43 کلو 543گرام منشیات برآمد کرلی ۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 4 کلو ہیروئن برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے ایک کلو 200گرام افیون اور 2 کلو400گرام چرس برآمد کرلی گئی ۔راولپنڈی میں کوریئر آفس کے ذریعے کویت بھیجے جانے والے پارسل سے 45 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ،لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 248 گرام ہیروئن ،پشاور میں چارسدہ انٹرچینج کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 30 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کوگرفتار کرلیاگیا، اقبال شہید ٹول پلازہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب گاڑی سے 3 کلو 600گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کوگرفتار کرلیاگیا، لاہور ریلوے سٹیشن پر ایک مشکوک پارسل سے ایک کلو700 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جب کہ حب کے علاقے وندر میں گاڑی میں چھپائی گئی 350 گرام ویڈ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔