• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں، سی ٹی او

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لیڈیز سٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئےسٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ہیڈکوارٹرز میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ڈی ایس پی ایڈمن راولپنڈی شاہدہ یاسمین، ایس ایچ او ویمن پولیس سٹیشن انسپکٹر گلناز، انچارج سپورٹس سی پی او آفس انسپکٹر ارم خانم، انسپکٹر سپیشل برانچ بشریٰ، لیڈی ایڈیشنل سرکل آفیسرز، لیڈی ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک اسسٹنٹس نے شرکت کی۔ سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں اور ٹریفک پولیس میں شامل لیڈی وارڈنز اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مزید مضبوط اور بااختیار بنانے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ معاشرتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکیں۔ تقریب کے دوران خواتین سٹاف نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی میں انہیں ایک خوشگوار اور حوصلہ افزا ماحول میسر ہے ۔ آخر میں خواتین پولیس افسران اور لیڈیز ٹریفک سٹاف میں سی ٹی او راولپنڈی کی طرف سے تحائف تقسیم کئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید