• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستا بازار چوہڑ ہڑپال میں سٹال لگانے والا ٹھیکیدار ایک سال سے رقم سے محروم

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)سستا بازار چوہڑ ہڑپال میں سٹال لگانے والا ٹھیکیدار ایک سال سے پیسوں کیلئے خوار ہورہا ہے۔حکومت کی طرف سے فراہم کئے گئے پیسے کہاں گئےکسی کے پاس اس کا جواب نہیں ہے۔میاں ارشد نامی ٹھیکیدار کو46لاکھ روپے کا چیک دیا گیا جو کیش نہیں ہورہا ۔اس حوالے سے انتظامی افسران بھی چپ سادھے ہوئے ہیں۔میاں ارشد نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔زرعی فیئر پرائس شاپس کمیٹی کے یکم اپریل2024کے اجلاس میں بھی حکومت کی طرف سے رقوم کی فراہمی کی تصدیق کی گئی تھی لیکن ٹھیکیدار کو ادائیگی نہیں کی گئی۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
اسلام آباد سے مزید