• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ سے زخمی ہونے والا بکروال دم توڑ گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں ڈیڑھ ماہ پہلے فائرنگ سے زخمی ہونے والابکروال دم توڑ گیا۔ تھانہ ائرپورٹ میں ظفرعلی خان نے22جنوری کوایف آئی درج کروائی تھی کہ بکروں کی خرید و فروخت کا کاروبار اپنے کزن ظہر اللہ ولد قیوم رحمان، نیک نواز خان ولد عبدال نواز ، حمد اللہ جان ولد غازی مرجان کے ہمراہ گلریز گیٹ نمبر3 پر کرتا ہوں۔ 22جنوری کیصبح میں اور میرا کزن ظہر اللہ ، نیک نواز خان اورحمداللہ جان کے ہمراہ اپنے کرائے کے کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ اس دوران قسمت اللہ ولد زاردار خان سکنہ ضلع لکی مروت اپنے ہاتھ میں پسٹل اٹھائے آیا جس نے میرے کزن ظہر اللہ پر فائر کر دیا جو ظہر اللہ کی کمر میں لگا ۔وجہ عناد یہ ہے کہ کچھ دن قبل میرے کزن ظہر اللہ اور قسمت اللہ کے مابین بکرے کی خرید و فروخت کرنے پر لڑائی جھگڑا ہوا تھا ۔پولیس کے مطابق زخمی ظہر اللہ سی ایم ایچ پشاورمیں زیرعلاج تھا جو گزشتہ روزجاں بحق ہوگیاجس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے راولپنڈی لائی گئی جہاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید