کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ یوم سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ عقیدت واحترام سے منائیں گے،پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائینگی اور سمینار، کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا، 26جون جمعرات کوسید قطب عالم شاہ بخاری مزارشہداء میلاد مصطفی ایم ائے جناح روڈ بعد نماز عشاء کانفرنس کا آغاز ہوگا ،علماء ومشائخ اہلسنت خطاب کرینگے ،حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یوم عمر فاروق پر عام تعطیل کا اعلان کرئے، ان خیالات کا اظہار انہوں مرکز اہلسنت پر مرکزی رہنماؤں اور کراچی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے اجلاس میں سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔