• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی و شہری حکومت عزاداروں کیلئے ہرممکن سہولت یقینی بنائے، ایم ڈبلیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری و دیگر رہنماوں نے وحدت ہائوس صوبائی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ صوبائی و شہری حکومت عزاداران امام حسینؑ کی ہرممکن سہولتوں کو یقینی بنا ئیں ،حکومت جلوس ومجالس کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے موثر انتظامات کرے ،نیپرا کے الیکٹرک اور دیگر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کو پابند کرے کہ وہ محرم الحرام میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں، سندھ و شہری حکومت کراچی کی خستہ حالی پر رحم کریں سارا ملبہ وفاقی بجٹ پر ڈال کر اپنی جان نہ چھڑائیں،شہر کی سڑکیں ناقص سیوریج نظام کے باعث گڑھوں میں تبدیل ہوچکی ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت مختلف جگہوں سے را کے ایجنٹوں کی گرفتاری کی اطلاعات ملی ہیں علما اور خطبا کے ساتھ مجالس کے بعد سیکورٹی حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید