کراچی( اسٹاف رپورٹر )رسالہ پولیس نے قتل ،اقدام قتل اور بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں ملوث سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر و بھتہ خور محمد رزاق کو گرفتار کرکے ایک پستول، راؤنڈز برآمد کرلئے ، پولیس کے مطابق ملزم نے سال 2012 میں پان منڈی کے علاقے میں مذہبی جماعت کے 2 کارکنوں کو فائرنگ کرکے زخمی کیا ، ایک کارکن بعد از جاں بحق ہوگیا تھا، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر حساس سیکیورٹی فورسز کے جوان کو اغواء کے بعد تشدد کرتے ہوئے گولی مار کر شہید کیا ، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران ایس ایم جی اور پستول سے فائرنگ کی ، دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لیاری گینگ وار کے کارندوں کو بھی فائرنگ کرکے قتل کرتا تھا،پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم 2014 میں ایران کے راستے ترکی فرار ہوگیا تھا اور 2019 میں وطن واپس آیا۔