کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے کراچی میں عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی امور، جاری خطےکی صورتحال ملک خصوصا خیبرپختونخوامیں مذہبی آہنگی پرگفتگو ہوئی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ اللہ کاشکر ہے اس نے ہمیں پاکستان میں پیدا کیا، پاکستان محبت اورخوشبو کی زمین ہے، مختلف مذاہب اوراقوام کی ہم آہنگی پاکستان کی خاصیت ہے، گورنرکےپی کواپنی رہائش پرآنےپرخوش آمدید کہتاہوں،انہوں نے کہا کہ پاکستان نےایران اسرائیل جنگ کےدوران جوموقف اپنایاوہ قابل تحسین ہے،گورنرفیصل کریم کنڈی سے خیبر پختونخوا میں امن وامان کےمسائل پربات ہوئی، گورنرکےپی کے ذریعےوزیراعلیٰ کے پی کوبھی پیغام بھیج رہاہوں ، پارہ چنار میں بسنے والے سب پاکستانی بھائی ہیں،اسرائیل کےخلاف ہماراوہی مؤقف ہےجوقائداعظم کامؤقف تھا،قائداعظم کےمطابق اسرائیل ایک ناجائز قبضہ ہے ،گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا کہ محرم کی آمدسےقبل علامہ صاحب کےگھرآمدباعث اعزاز ہے،ملک دشمن عناصر سرگرم ہیں،پاک بھارت جنگ کےبعدسےدشمن ہمارےخلاف سازش کررہاہے،انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایران اسرائیل جنگ میں ایران کو کامیابی ملی، خیبرپختونخوا بہت حساس صوبہ ہے،ڈی آئی خان،پارہ چنار سمیت کےپی کےحساس علاقوں میں قیام امن کے لئےکام چل رہاہے،ہم نےافغانستان سےاپیل کی کہ آپ سرزمین ہمارےخلاف استعمال نہ ہونے دیں ،فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بنکرزکےخاتمےکی بات ہوتی ہے،سوال یہ ہےکہ بنکرز بنانے کی اجازت کس نے دی، ہماری خیبرپختونخوا کی حکومت میں بھی کمزوری ہے،کرم میں امن کےمکمل قیام میں وقت لگےگا۔