• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹک آلودگی کیخلاف کارروائی، خلاف ورزی پر دکانداروں کو نوٹسز جاری

کراچی(خالد محبوب/اسٹاف رپورٹر) پلاسٹک آلودگی کے خلاف سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی محترک، ٹیموں نے 600 سے زائد مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرکے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں نوٹسز اور انتباہی وارننگز جاری کی ،انھوں نے کئی شاپنگ مالز، ریٹیلز کی جانب سے کپڑے کے تھیلوں کے استعمال کو سراہا اور کہا کہ پلاسٹک آلودگی کے خلاف عوام، تاجروں، ہول سیلرزکا تعاون قابل ستائش ہے، پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کے ساتھ گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے، ترجمان سندھ انوائرمینٹل ایجنسی کے مطابق میئرکراچی، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں ،ترجمان نے مزید کہا کہ شہری پلاسٹک کی تھیلوں کی بجائے ماحول دوست بیگز کااستعمال کریں،خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید