• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال ٹاؤن کا ایک ارب 62 کروڑ 45 لاکھ روپے کا بجٹ متفقہ منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال ٹاؤن میونسپل کونسل کا 1 ارب 62 کروڑ 45 لاکھ روپے کا بجٹ برائے مالی سال 2025-26 ٹاؤن کونسل اجلاس میں چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کی صدارت میں پیش کیا گیا، جسے تمام اراکینِ کونسل نے اتفاقِ رائے سے منظور کرلیاچیئرمین نے بجٹ کو ترقی، شفافیت اور مشاورت کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران اور عوامی نمائندے ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں، بجٹ کی تیاری میں شہریوں کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیا تاکہ عوام کو بلدیاتی سطح پر زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید