کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثاث میں 3 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت تین زخمی ،کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا چمڑا چورنگی کے قریب سیمنٹ کی بوریوں سے لدے 10 ویلر ٹریلر کی ٹکر سے راہگیر 48 سالہ اکبر علی ولد احسان علی جاں بحق ہو گیاپولیس نے بتایا کہ متوفی کمپنی میں ڈرائیور تھا ،حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہو گیا ، سپر ہائی وے کے قریب تیز رفتار ایمبولینس کھائی میں گرنے سے 50 سالہ علی محمد ولد صدورا جاں بحق ، 26 سالہ سوگدار ولد صدورا ،45 سالہ مینا زوجہ سدھیر اور 20 سالہ وقار ولد عبدالکریم زخمی ہو گئے ،ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ ایمبولینس مریض کو نواب شاہ سے کراچی منتقل کر رہی تھی،حادثے میں مریض علی محمد جاں بحق ہوا،سائٹ سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں 60 سالہ کریم بخش ولد رسول بخش جاں بحق ہو گیا ، دریں اثنا گارڈن فوارہ چوک جبار کمپاؤنڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا عمر 30 برس کے قریب ہے تاہم فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ۔