• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین آئندہ انتخابات کا انتظار کریں‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے عوام نے انتخابات میں مفادپرستوں اور موقع پرستوں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو خدمت کا موقع دیا، عوام مسائل کا حل اور ترقی چاہتے ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ مسلم لیگ نے اپنے ہر دور میں ملک و صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ پی بی42پر شیخ زرک خان مندوخیل عوام کی تائید و حمایت اور ا ن کے ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے، مخالفین پروپیگنڈے کی بجائے آئندہ انتخابات کا انتظار کریں۔ شیخ زرک مندوخیل کے ترقیاتی منصوبوں سے خائف مخالفین منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں لیکن عوام نے انہیں پہچان لیا ہے اور اب وہ ان کے کسی بہکاوئے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی بی42میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے منتخب رکن اسمبلی زرک مندوخیل ہر فورم پر ان کے حل کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی ہے ، مخالفین کے پروپیگنڈے کی پروا نہیں۔ ضلع کوئٹہ کے تمام عہدیدار شیخ زرک مندوخیل کی قیادت میں متحد ہیںاور ترقی کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ کا مقابلہ کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید