• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز زہرہ بلوچ نے سفیر کی حیثیت سے فرانسیسی صدر کو اسنادِ پیش کردیں

فرانس میں پاکستان سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے صدر ایمانوئل میکرون کو اپنی اسنادِ پیش کیں۔

ایلیسی پیلس میں منعقدہ اسناد کی ایک پر وقار تقریب میں سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے صدر میکرون کو صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

پاکستان فرانس تعلقات کی مضبوط بنیادوں پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر نے فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا اور سیاسی، اقتصادی، سائنسی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سفیر نے پاکستان اور فرانس کے درمیان عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کا بھی عزم کیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید