کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امان اللہ کنرانی پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے انٹرنیشنل کمشنر منتخب ہوگئے ۔وہ اگلے دو سال کے لئے پی بی ایس اے کے انٹرنیشنل کمشنر کے طو رپر خدمات سرانجام دیں گے ۔ واضح رہے کہ عالمی تنظیم بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے لئے ہر دو سال کے بعد انٹرنیشنل کمشنر کاتقرر کیا جاتا ہے اور اس ضمن میں پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ممبران نیشنل کمیشن باقاعدگی ووٹنگ کرتے ہیں اس بار یہ اعزاز بلوچستان کے حصے میں آیا انٹرنیشنل کمشنر کے عہدے کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں امان اللہ کنرانی نے 31ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل پنجاب سے ممبر نیشنل کونسل احسان بھٹہ نے 25ووٹ حاصل کئے ۔ چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سرفراز قمر ڈاہا نے امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ کی کامیابی اور تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔