• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس بی الیکشن کمشنر کی تقرری، اولمپک چارٹر کو چیلنج کردیا

کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں کھیل کا شعبہ دوبارہ انتشار کی جانب بڑھ رہا ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے الیکشن کمیشن کا قیام براہ راست انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے چارٹر کو چیلنج کرتا ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے بار بار تحفظات اور اعتراضات کے باوجود، وفاقی حکومت اپنے ہی الیکشن کمیشن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فیڈریشنوں کے انتخابات کیلئے ایڈووکیٹ زوہیب حسن گوندل کو تین سال کیلئے الیکشن کمشنر مقرر کرتے ہوئےبطور الیکشن ٹریبونل ایڈ جیوڈیکیٹرزکا پینل تشکیل دیا ہے ، پینل میں سینیٹر پرویز رشید، سابق قومی ہاکی کپتان اصلاح الدین صدیقی ، منظور الحسن ، سلمان اقبال بٹ (اتھلیٹکس کوچ) ، آمنہ بتول رکن قومی اسمبلی ، سینیٹر روبینہ عرفان ، شکیل درانی شامل ہیں ۔ پی ایس بی کے مطابق یہ پہلا اقدام بے ضابطگیوں کو ختم اور نظم و ضبط مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔

اسپورٹس سے مزید