کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئینٹی سیریز کی تیاریوں کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مسلسل تیسرے دن ایل سی سی اے گرائونڈ میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ وکٹ کیپر محمد حارث نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز دیکھ کر تمام فیصلے کریں گے، صائم ایوب اور فخر زمان کو مس کریں گے۔