کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران چیمپئنز ٹرافی میں کھیل پر دھیان ہے، روزے کی قضا بعد میں کروں گا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نےکہا کہ کرکٹرز کیلئے شیڈول پر عمل درآمد کرنا ہوتا ہے۔ رمضان میں میچز کھیلنا مشکل ہوتا ہے مگر یہاں ملک کا سوال ہے ۔ اس سے قبل گرائونڈ میں پانی اور جوس پینے پر انہیں شائقین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا تھا۔ انہیں ہاشم آملہ بننے کی تلقین کی گئی تھی۔جو روزے رکھ کر میچ کھیلتے تھے۔