• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد لطیف 90 کی دہائی کے میچ فکسرز کو بے نقاب کرینگے، کتاب لکھنا شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)1990کی دہائی میں میچ فکسنگ کے خلاف آواز اٹھانے اور اپنے کیریئر کو دائو پر لگانے والے سابق کرکٹ کپتان راشد لطیف اپنی سوانح حیات تحریر کررہے ہیں جس میں وہ سنسنی خیز انکشافات اورکئی چہروں کو بے نقاب کریں گے۔ راشد لطیف نے کہا ہے کہ کتاب میں میچ فکسنگ سے متعلق بڑے انکشافات کروں گا۔ 90ء کی دہائی میں کرکٹ میں کیا ہوا؟ سب باتیں کتاب میں موجود ہوں گی۔ یہ بھی بتائوں گا کہ کس کرکٹر نے صدارتی استثنا ء مانگا تھا؟

اسپورٹس سے مزید