کراچی (اسٹاف رپورٹر)لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں شائقین کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد پر پورا اتریں گے، کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ اپنی غلطیوں پر کام کریں گے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ گزشتہ ایڈیشن میں حارث رؤف اور ڈیوڈ ویسا کی کمی محسوس ہوئی تھی ۔ ثمین رانا نے کہا کہ ڈیرن گف کے آنے سے بھی فائدہ ہوگا۔ نوجوان فاسٹ بولرز میں بہتری آئے گی۔ ہفتے کولاہور قلندرز اور نجی ایئر لائن کے درمیان پی ایس ایل 10 کیلئے پارٹنر شپ معاہدہ طے پا گیا ، تقریب میں سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا ، سی او او ثمین رانا ، ائیر سیال کے وائس چیئرمین عمر میر، کپتان شاہین آفریدی اور فاسٹ بولر حارث رئوف بھی موجود تھے۔ ائیر سیال لاہور قلندرز کی آفیشل ائیر لائن ہے ٹیم کی کٹ پر ائیر سیال کی برانڈنگ کے علاوہ لاہور قلندر کو اپنی سپورٹ جاری رکھے گی۔