• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی عقیدت کیساتھ 4 اپریل کو منائی جائیگی، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی نے کہا ہے کہ 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اور یہاں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اور جیالے گڑھی خدا بخش پہنچیں گے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور اس ملک کو نہ صرف ایٹمی قوت بنایا بلکہ ایک ایسا آئین دیا، جو پاکستان بننے کے بعد سے نہیں بن سکا تھا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں منعقد پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں وقار مہدی، جاوید ناگوری، راجہ رزاق، مرزا مقبول، ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، آصف خان و شکیل چوہدری، تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز، تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں تقریب کی تیاریوں سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، سعید غنی نے مزید کہا کہ برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے باہر گرائونڈ میں منعقد ہوگی، جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین و صدر پاکستان آصف علی زرداری و دیگر پارٹی اعلٰی قیادت خطاب کریں گے، اضلاع سے قافلے 2 اور 3 اپریل سے گڑھی خدا بخش کیلئے روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید