کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سائٹ ایریا میں روئی کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا،تفصیلات کے مطابق میٹروول خیبر چوک کے قریب گودام میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پرپہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کیا تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید دو فائرٹینڈر اور ایک کے ایم سی کا بائوزر موقع پر طلب کر لیا گیا ، ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔